مریم نواز کے استقبال کی کوئی تیاری نہیں کی،سرپرائز دیں گے،کیپٹن (ر) صفدر

کیپٹن (ر) صفدر

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ کہاجارہا ہے کہ مریم نواز کے استقبال کی تیاریاں ہورہی ہیں، ہم نے مریم نواز کے استقبال کی کوئی تیاری نہیں کی،سرپرائز دیں گے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم سیاست نہیں حق کی بات کرتے ہیں،2018میں جس نے الیکشن چوری کیا انہیں بےنقاب کریں ،آئندہ انتخابات میں جیت مسلم لیگ ن کی ہوگی۔

نواز شریف الیکشن مہم لیڈ کریں گے، مریم نواز 28 کو لاہور پہنچیں گی، رانا ثنا اللہ

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز 28 جنوری کو لندن سے لاہور پہنچیں گی۔

ان کی واپسی سے متعلق گزشتہ روز رانا ثنااللہ نے بتایا تھا کہ مریم نواز پارٹی کو منظم کریں گی، 26 جنوری کو برطانیہ سے روانہ ہوں گی، 27 جنوری کو دبئی میں قیام کریں گی اور 28 جنوری کو لاہور پہنچیں گی۔


متعلقہ خبریں