اسحاق ڈار کی کارکردگی سے مسلم لیگ ن مطمئن نہیں، محمد زبیر

فوٹو: فائل


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کی کارکردگی سے پارٹی مطمئن نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما  محمد زبیر نے کہا کہ اس وقت معاشی اشاریے خراب ہیں، وہ یہ سمجھتے ہیں کہ جو فیصلے آج ہوئے ہیں وہ پہلے ہونے چاہیے تھے۔

محمد زبیر نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی آئی ایم ایف کی شرط تھی۔ معیشت سے متعلق یہ فیصلے پہلے کر دیے جاتے۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کا عمران خان کو معیشت پر مذاکرے کا چیلنج

انکا کہنا ہے کہ انتخابات تو ہونے ہیں دو ماہ بعد ہوں یا چھ ماہ بعد، سی سی آئی میں فیصلہ ہوا تھا کہ انتخابات نئی مردم شماری پر ہوں گے، سی پی آئی 35 فیصد ہونے کے چانسز ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ  ن لیگ نے پہلے تین ادوار میں بھی ڈیلیور کیا تھا۔ مریم نواز کو اس لیے اہم کردار دیا گیا کہ وہ عوام میں مقبول ہیں۔


متعلقہ خبریں