آصف زرداری کیخلاف عمران نیازی کے الزامات بے بنیاد اور خطرناک ہیں، شہباز شریف


وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف عمران نیازی کے الزامات بے بنیاد اور خطرناک ہیں۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کے الزامات غیر ذمہ دارانہ ہیں، مخالفین کیخلاف سازشیں، الزام تراشی اور زہر اگلنا عمران خان کا وطیرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی بے ہودہ بیان بازی سیاست سے منسلک رہنے کی کوشش ہے، پوری قوم عمران خان کی نفرت پر مبنی سیاست سے واقف ہے، سابق وزیر اعظم نے اقتدار کی خاطر معاشرے کو تقسیم کیا۔


متعلقہ خبریں