شاہ رخ خان کے والد “خدائی خدمت گار”

بابری مسجد تنازع: سپریم کورٹ شاہ رخ خان سے ثالثی کرانے کی خواہشمند تھی

بھارت کی معروف لکھاری مکالیکا بنیرجی نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان کے والد آزادی سے قبل خدائی خدمتگار تحریک کے رکن رہ چکے ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے اپنی کتاب non-violent Pathans of the Khudai khimatgar پکڑے شاہ رخ خان کی تصویر شیئر کی ہے اور  لکھا کہ میں شاہ رخ خان کی تمام فلموں کی طرح نئی فلم پٹھان ضرور دیکھنے جاوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان کے والد 1930 سے 1940 تک ابھرنے والی تحریک خدائی خدمتگار کے رکن تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک دن ہم ان گمنام ہیروز پر بھی فلم بنائیں گے۔

خدائی خدمت گار کی تاریخ اور شاہ رخ خان کے والد!

بھارتی فلمی دُنیا کے مشہور اداکار شاہ رخ خان کے خاندان والےکٹر خدائی خدمت گار اور وہ خان عبدالغفار خان المعروف با چا خان کے قریبی ساتھی تھے۔

ان کے والد تاج محمد خان خدائی خدمت گار تحریک میں پیش پیش تھے حالانکہ وہ اس وقت ایڈ ورڈ زکالج پشاور کےسٹوڈنٹ تھے اور خدائی خدمت گار ہونے کے ناطے پولیس والے شاہ رخ خان کے خاندان کو سخت تنگ کرتے تھے اور اکثر پولیس والے ان کے گھر کے دروازے پر دستک دیا کرتے تھے۔

ر کئی بار بار شاہ رخ خان کے والد کو گرفتار بھی کیا گیا تھا لیکن جب وہ بار بار کی گرفتاریوں سے تنگ آچکا تو وہ ہندوستان کی طرف چلا گیا جبکہ اس کے چار بھائی یعنی شاہ رخ خان کے والد پشاور میں رہ گئے اور انھوں نے وہاں پر اپنا کاروبار شروع کیا اور وہاں ہی شادی کی اور آج بھی ان کے خاندان کے پشاور شہر کے وسط میں اپنے ذاتی گھر اور دُکانیں ہیں جبکہ آج سے بیس پچیس سال پہلے شاہ رخ خان اپنے والدین کے ساتھ دو بار اپنے گھر پشاور آچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں