آصف زرداری پر عمران خان کے الزامات کا عدلیہ از خود نوٹس لے، کائرہ کی اپیل

آصف زرداری پر عمران خان کے الزامات کا عدلیہ از خود نوٹس لے، کائرہ کی اپیل

گجرات: وزیراعظم میاں شہباز شریف کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر الزماں کائرہ نے عدلیہ سے اپیل کی ہے کہ آصف زرداری پر عمران خان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کا از خود نوٹس لے۔

آصف زرداری پرقتل کی سازش کا الزام،عمران خان نےنیا پتہ کھیلا جس سے خون خرابا ہو سکتا ہے

انہوں نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انوکھے لاڈلے کی مرضی سے فیصلے نہیں ہوں گے، عمران خان مفروضوں پر اپنی مقبولیت قائم رکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر الزماں کائرہ نے دعویٰ کیا کہ فواد چودھری کی گرفتاری میں حکومت کا کوئی کردار نہیں، فواد چودھری نے الیکشن کمیشن ممبران اور ان کے خاندانوں کو دھمکیاں دیں۔

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں35،35 روپے اضافےکا اعلان

انہوں نے کہا کہ گولی کے دوچار چھرے لگنے پر عمران خان 4 ماہ سے پلاسٹر لگائے بیٹھے ہیں، عمران خان ملک میں فاشسٹ نظام لانا چاہتے تھے۔

قمرالزماں کائرہ نے اعتراف کیا کہ مانتا ہوں ہم مہنگائی کم کرنے آئے لیکن ناکام رہے، آج مہنگائی پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے، عمران خان چاہتے ہیں بندے بھی میری مرضی کے اور فیصلے بھی میری مرضی کے ہوں۔

تیسرا پلان، پشت پر زرداری ہے، دہشتگرد تنظیموں کو پیسہ پھینک دیا، عمران خان

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ عمران خان اپنے منہ سے بولیں کہ ہم مذاکرات کرنے کو تیار ہیں۔ فواد چودھری کو چہرے پر کپڑا ڈال کر لے جانے کی مذمت کرتا ہوں۔


متعلقہ خبریں