اسلام آباد میں بارش، 40 سے زائد فیڈرز پر فالٹس اور ٹرپنگ

اسلام آباد میں بارش، 40 سے زائد فیڈرز پر فالٹس اور ٹرپنگ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بیشتر علاقوں میں ہونے والی بارش کے باعث بجلی فراہم کرنے والے 40 سے زائد فیڈرز پہ فالٹس آئے ہیں جس کی وجہ سے ٹرپنگ ہوئی ہے۔

اسلام آباد سے کراچی، گرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس کا افتتاح

ترجمان آئیسکو ریجن کے مطابق متاثرہ فیڈرزمیں لوہی بھیر، فتح جنگ، پسوال ڈھوک حسوچاکرا، ضیا مسجد، اصغرمال،عیدگاہ، مصریال روڈ اور سیام سرسید روڈ پربجلی کی فراہمی میں تعطل آیا ہے۔

آئیسکو ترجمان کے مطابق آپریشن ٹیمیں فالٹس کلیئر کرنے کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں۔ انہوں نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ بارش کے دوران بجلی کی تنصیبات سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

اسلام آباد میں تاریخ کا مہنگا ترین پلاٹ نیلام

ترجمان آئیسکو کے مطابق صارفین شکایات کے اندراج کیلئے ہیلپ لائن 118 یا متعلقہ کمپلینٹ آفس کے نمبرپر کال کریں۔


متعلقہ خبریں