عمران خان پر حملے کے بعد 31 گولیوں کے خول ملے ہیں، فرانزک رپورٹ


لاہورسابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد 31 گولیاں یا ان کے خول ملے جبکہ 3گولیوں کے ٹکرے کنٹینر پر لگے۔

عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں استعمال ہونیوالے اسلحے اور گولیوں کی 4صفحات پر مشتمل فرانزک رپورٹ جاری کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق رپورٹ عمران خان پر حملے کے بعد 31 گولیاں یا ان کے خول ملے ہیں، عمران خان پر حملے کےدورا ن 3 گولیوں کے ٹکرے کنٹینر پر لگے جبکہ حملے کے بعد تین گولیوں کے ٹکرے کنٹینر کی گرل سے ملے، گولی کا ایک خول د کان میں زمین سے اور 14 خول سڑک سے ملے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر حملہ کرنیوالےملزم کا فون ریکارڈ مل گیا

ملزم نوید کے گھر کے قریب گراؤنڈ سے 10 خول ملے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گولیوں میں 2 ایسی تھیں جو کسی چیز کو لگنے کے بعد عمران خان کو لگیں، ایک مکمل گولی بھی عمران خان کو لگی، عمران خان کے جسم میں ایک دھات کا ٹکرا بھی پیوست ہواجو جسم سے نکال لیا گیا۔

چار گولیاں ایسی تھیں جو نوید کے پستول سے چلی تھیں، ملنے والی دو گولیاں ایسی ہیں جو کلاشنکوف کی ہیں، ملزم سے ملنے والے پستول کا بھی فرانزک ہوا جس سے ایک فائر ٹیسٹ کیا گیا۔

حملے میں زخمی احمد چٹھہ کے جسم سے نکلنے والی گولی اور زخمی ہونے والے عمران یوسف کو لگنے والی گولی کا بھی فرانزک کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں