آصف علی زرداری نے عمران خان کو لیگل نوٹس بھجوا دیا


عمران خان کی جانب سے الزامات لگانے کے معاملے پر سابق صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے۔

آصف علی زرداری نے لیگن نوٹس میں کہا کہ نوٹس ملنے کے 14 روز میں عمران خان غیر مشروط معافی مانگیں، معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ معافی نہ مانگی تو 10 ارب روپے ہرجانے کا کیس کروں گا۔

لیگ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ہر دور میں دہشتگردی کا سامنا رہا ہے، عمرا ن خان 14 روز میں غیر مشروط معافی مانگیں، عمران خان کے الزامات سے آصف زرداری کی ساکھ متاثر ہوئی ہے، سابق وزیراعظم نے اپنے بیان میں بے بنیاد الزامات لگائے ہیں، آصف زرداری پاکستان کے صدر رہ چکے ہیں، نوٹس قتل کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام کو سامنے رکھتے ہوئے بھیجا جارہا ہے، عمران خان نے معافی نہ مانگی تو قانونی چارہ جوئی کرنے کا حق رکھتا ہوں۔


متعلقہ خبریں