پشاور: پولیس لائنز مسجد دھماکے کی شہدا کی تعداد 100 ہو گئی

پشاور: پولیس لائنز مسجد دھماکے کی شہدا کی تعداد 100 ہو گئی

پشاور: پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش دھماکے سے ہونے والی شہادتوں کی تعداد 100 ہو گئی ہے، یہ بات لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) کے ترجمان محمد عاصم نے بتائی ہے۔

خیبرپختونخوا میں ایک روزہ سوگ، قومی پرچم سرنگوں رہے گا

ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق اسپتال میں اس وقت دھماکے کے 53 زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے 7 آئی سی یو میں ہیں۔

ایل آر ایچ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زیر علاج زخمیوں میں سے زیادہ تر کی حالت اس وقت خطرے سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ اسی حوالے سے کمشنر پشاور ریاض محسود نے صبح بتایا تھا کہ پشاور دھماکے میں شہدا کی تعداد 93 ہو گئی ہے جب کہ کل 221 زخمی ہیں۔

حکام کے مطابق دوسرے دن بھی مسجد کے ملبے تلے دبے ہوئے مزید افراد کو نکالنے کے لئےآپریشن جاری رکھا گیا ہے جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔

پشاور دھماکہ: خواجہ آصف کا حملہ آور سے متعلق بڑا انکشاف

اس ضمن میں حکام کا کہنا ہے کہ پولیس لائنز میں واقع متاثرہ مسجد کی چھت گر گئی ہے، ایک حصہ شہید ہو گیا ہے جب کہ قرب و جوار کی دیگر عمارات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس لائنز میں سی ٹی ڈی اورایف آر پی پولیس کے ہیڈ کواٹرز بھی ہیں۔ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے جائے وقوع کا معائنہ کرنے کے علاوہ ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم کا دورہ پشاور، کور کمانڈر کی بریفنگ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور کراچی میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، اسنیپ چیکنگ میں اضافہ کیا گیا ہے، گشت بڑھا دیا گیا ہے اور تمام خارجی و داخلی راستوں کی چیکنگ مزید سخت کردی گئی ہے۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں