فواد چودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کے خلاف بغاوت کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فواد چودھری کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ میں فواد چودھری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔ وفاقی اور صوبائی حکومت سے درخواست گزار کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کی گئیں۔

درخواست میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، نیب، ایف آئی اے اور آئی جیز کو فریق بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آصف علی زرداری نے عمران خان کو لیگل نوٹس بھجوا دیا

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فواد چودھری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

عدالت نے درخواست پر  سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی۔


متعلقہ خبریں