خود کش حملہ آور مسجد کے اندر کیسے پہنچا؟ انکوائری ہو گی، وفاقی وزیر داخلہ


اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے باوجود خود کش حملہ آور مسجد کے اندر کیسے پہنچا؟ انکوائری ہو گی۔

پشاور: پولیس لائنز مسجد میں دھماکا، 32شہید،150 سے زائد افراد زخمی

انہوں نے ذرائع ابلاغ سے مختصر گفتگو میں کہا کہ دہشت گردوں نے پولیس کو ہدف بنایا، خود کش حملہ آور کے لنک کہاں سے تھے؟ اس کی تحقیقات کریں گے، خود کش حملہ آور کے سہولت کاروں کو پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مختلف جگہوں پر سیکیورٹی ہوتی ہے، کسی ایک جگہ بھی موقع مل جائے تو دہشت گرد حملہ کرتا ہے، دہشت گردی کی یہ لہر نئی نہیں ہے بلکہ یہ مسلسل چل رہی ہے۔

پشاور دھماکہ: وزیر اعظم، عمران خان، آصف زرداری سمیت دیگر کی مذمت

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نیکٹا اورسیکیورٹی فورسز اپنا ا پنا کام کررہی ہیں، اس وقت ترجیح زخمیوں کو سنبھالنے کی ہے، شہدا میں زیادہ  تر پولیس اہلکار ہیں۔


متعلقہ خبریں