لال حویلی کی سیل توڑ کر اندر جاؤں گا،شیخ رشید


سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں لال حویلی کی سیل توڑ کراندرجاؤں گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لال حویلی پر حملہ آور ہونے والوں کیلئے رسوائی کا دن ہے، عدالت نے حکم دیا کہ لال حویلی شیخ رشید کی ملکیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور میں پولیس کی شہادتوں پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔

لال حویلی کوسیل کرنا فاشزم اور سیاسی دہشت گردی ہے، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ رات کےاندھیرے میں لال حویلی پرشب خون مارا گیا ہے، لال حویلی کوسیل کرنا فاشزم اور سیاسی دہشت گردی ہے۔

ان کا کہنا تھا  کہ 5 مرلہ سےکم لال حویلی ہماری ذاتی ملکیت ہےاورمرکزی سیکر یٹریٹ ہے، رینجرز سے مدد مانگی گئی انہوں نے انکار کیا پھرایف آئی اے اورپولیس نے سیل کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی نوٹس نہیں ملا، لال حویلی کوسیل کرنافاشزم اورسیاسی دہشت گردی ہے، لال حویلی اگریہ ہماری ذاتی ملکیت نہیں توہم قومی مجرم ہیں، 16 وزارتوں کی چھان بین سےکچھ نہ ملا تولال حویلی پرچڑھائی کردی، برطانوی کمپنی لال حویلی پرفلم بنانے جارہی ہےجوانکو برداشت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کی لال حویلی کے 6 یونٹس سیل

شیخ رشید نے لال حویلی کے سامنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لال حویلی کی تاریخ ہے یہ نواز شریف سمیت متعدد لوگوں کے خلاف تھی، مجھے گرفتار کرنا ہے تو میں خود آجاؤں گا، لیکن لال حویلی گرا کردکھاؤ اینٹ سے اینٹ بجادوں گا۔

انہوں نے کہا کہ عمر کے اس حصے میں مجھے تنگ نہ کرو، انہیں کچھ نہیں ملا تو لال حویلی نکال لی ہے۔ لال حویلی پر مہیش بٹ فلم بنانا چاہتے تھے میں نے منع کردیا ، اب برطانوی کمپنی لال پر فلم بنارہی ہے۔

شیخ رشید نے وارننگ دی کہ ایف آئی اے کا کوئی بندہ لال حویلی میں قدم نہ رکھے، آصف خان متروکہ وقف کا ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ر اورانا ثنااللہ کا خاص ہیں۔ لال حویلی کے باہر ہوں اور یہیں سوجاؤں گا ، روز پریس کانفرنس کرکے ان کو بتاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ خلوص کے ساتھ کھڑا ہوں۔


متعلقہ خبریں