ایل پی جی بلیک میں فروخت کرنیوالوں نے 70 ارب روپے سے زائد کمائے، عرفان کھوکھر

ایل پی جی بلیک میں فروخت کرنیوالوں نے 70 ارب روپے سے زائد کمائے، عرفان کھوکھر

لاہور: چئیر مین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے الزام عائد کیا ہے کہ ایل پی جی بلیک میں فروخت کرنے والوں نے صرف ایک ماہ کے دوران 65 سے 70 ارب روپے سے زائد کمائے ہیں۔

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں35،35 روپے اضافےکا اعلان

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایل پی جی کی بلیک میں فروخت کا وزیراعظم میاں شہباز شریف نے نوٹس لیا ہے اور پیٹرولیم ڈویژن سے تین روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

عرفان کھو کھر نے کہا کہ پیٹرولیم ڈویژن آئندہ تین دن میں مکمل جانچ پڑتال کے بعد رپورٹ وزیراعظم کو بھجوائے گا، ہم نے ہڑتال مؤخر کی ہے مگر احتجاج جاری رہے گا۔

چئیر مین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے خبردار کرتے ہوئے واضح کیا کہ مسئلہ حل نہ ہوا تو پھر ملک بھر میں ایل پی جی مکمل طور پر بند کردیں گے۔

حکومت 200 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کو تیار

عرفان کھو کھر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایل پی جی کی فی کلو قیمت 204 روپے ہے جب کہ فروخت 300 روپے میں ہو رہی ہے، ایل پی جی بلیک میں فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں