کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

کراچی: پشاور کی پولیس لائنز میں ہونے والے خود کش دھماکے کے بعد کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

وزیراعظم کا دورہ پشاور، کور کمانڈر کی بریفنگ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش

سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق ڈی جی نے اس ضمن میں تمام سیکٹر کمانڈرز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

ترجمان نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ رینجرز کی جانب سے پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔

شہر قائد کی مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مذہبی مقامات پر سیکیورٹی مزید سخت کی گئی ہے جب کہ رینجرز کو پولیس کے ساتھ مل کر مشتبہ علاقوں کی مشترکہ کومبنگ آپریشن کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

پشاور: پولیس لائنز مسجد میں دھماکا، 59 شہید،157 سے زائد افراد زخمی

ترجمان سندھ رینجرز نے عوام الناس سے کہا ہے کہ کسی بھی مشتبہ شخص کی اطلاع فوری طور پر رینجرز کی ہیلپ لائن 1101 پر دیں۔


متعلقہ خبریں