عمران خان آصف زرداری پر لگائے گئے الزامات کے ثبو ت دیں، ان حالات میں طالبان سے بات نہیں ہو سکتی، کائرہ


اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر الزماں کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان، آصف زرداری پر لگائے جانے والے الزامات کے ثبوت دیں۔

پشاور: پولیس لائنز مسجد میں دھماکا، 59 شہید،165 سے زائد افراد زخمی

ہم نیوز کے پروگرام ’ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ عمران خان اگر ثبوت ہیں تو ان کو سز ا دیتے ہیں، نہیں تو عمران خان کو سزا دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ عمران خان کی جانب سے عائد کردہ الزامات پر از خود نوٹس لے۔

وزیراعظم کا دورہ پشاور، کور کمانڈر کی بریفنگ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش

ایک سوال کے جواب میں وزیراعطم کے مشیر قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ ان حالات میں طالبان سے بات نہیں ہو سکتی، ڈائیلاگ اور آپریشن سے کام نہیں چلے گا، پوری فکری جدوجہد کرنا پڑے گی۔


متعلقہ خبریں