خیبرپختونخوا میں ایک روزہ سوگ، قومی پرچم سرنگوں رہے گا

خیبرپختونخوا میں ایک روزہ سوگ، قومی پرچم سرنگوں رہے گا

پشاور: پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے میں انسانی جانوں کے نقصان پر صوبے میں کل (بروز منگل) ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

پشاور: پولیس لائنز مسجد میں دھماکا، 59 شہید،157 سے زائد افراد زخمی

خیبرپختونخوا میں ایک روزہ سوگ کا اعلان نگراں وزیراعلیٰ کے پی اعظم خان نے کیا ہے، کل صوبے میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

نگراں وزیراعلیٰ کے پی اعظم خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

واضح رہے کہ پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے میں 59 افراد شہید اور 157 زخمی ہوئے ہیں۔

وزیراعظم کا دورہ پشاور، کور کمانڈر کی بریفنگ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے دھماکے کے بعد صورتحال کا ازخود جائزہ لینے کے لیے پشاور کا ہنگامی دورہ کیا جہاں انہیں کور کمانڈر کی جانب سے دہشت گردی پر بریفنگ دی گئی جب کہ آئی جی کے پی نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی۔

وزیراعظم کے ساتھ ہنگامی دورے میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی تھیں۔

پشاور دھماکہ: خواجہ آصف کا حملہ آور سے متعلق بڑا انکشاف

میاں شہباز شریف نے طلب کردہ ہنگامی اجلاس کی صدارت کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زخمیوں کی بھی عیادت کی اور ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔


متعلقہ خبریں