پاکستان میں مسجدپر حملہ انتہائی قابل نفرت اقدام ہے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

ملک ٹوٹ رہا ہو تو لڑائی کا جواز نہیں بنتا، انتونیو گوتریس

فائل فوٹو


سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مسجدپر حملہ انتہائی قابل نفرت اقدام ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس  نے پشاور میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے بریفنگ کے دوران مذمتی بیان پڑھ کر سنایا۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ  مسجد پر اس طرح کا حملہ انتہائی قابل نفرت اقدام ہے۔مذہب، عقیدے کی آزادی اور پرامن عبادت گزاری بنیادی انسانی حق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خود کش حملہ آور مسجد کے اندر کیسے پہنچا؟ انکوائری ہو گی، وفاقی وزیر داخلہ

ان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ دہشتگردی، پرتشدد واقعات اور انتہا پسندی سے نمٹنے میں پاکستانی حکومت، عوام کے ساتھ ہے۔

سیکرٹری جنرل  نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہےاورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکے سے شہادتوں کی تعداد 83 جبکہ زخمیوں کی تعداد 165 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں