کوہاٹ:تاندہ ڈیم کشتی حادثہ،51 لاشیں نکال لی گئیں


کوہاٹ: تاندہ ڈیم جھیل میں ڈوبنے سے شہید ہونے والے طلبہ کی تعداد 51  ہو گئی۔

کوہاٹ تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید  طلباء کی لاشوں کو پانی سے نکال لیا گیاہے۔ کل 51 افراد کی لاشیں جھیل سے نکالی گئی ہیں۔ جبکہ 5طلباء کو معجزانہ طور پر بچا لیا گیا ہے۔زخمی طلبا ڈویژنل ہیڈکواٹر ہسپتال کے ڈی اے کوہاٹ میں زیر علاج ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق مزید بچوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔کشتی حادثے میں شہید ہونے والے تمام شہداء  کی اجتماعی نماز جنازہ بھی ادا کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کوہاٹ: تاندہ ڈیم میں سیر کے لئے آئے بچوں کی کشتی ڈوب گئی،11 بچے جاں بحق

کوہاٹ شہر میں المناک حادثے پر سوگ کا سماں ہے اور آج کوہاٹ بھر میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بازار اور کاروباری مراکزکو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کوہاٹ تاندہ ڈیم کشتی  واقعے کا مقدمہ کوہاٹ ایریگیشن افسران اور کشتی چلانے والے کے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں درج کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ   کشتی کی سیر کے لیے جانے والے بچوں کی کشتی تانڈہ ڈیم میں ڈوب گئی تھی


متعلقہ خبریں