مزدوروں کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 35 ہزار روپے کی جائے، آصف زرداری

آصف زرداری

وزیراعظم ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ملاقات صدر آصف زرداری کا ردعمل آگیا


اسلام آباد: سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ مزدوروں کی کم از کم ماہانہ اجرت 35 ہزار روپے کی جائے۔

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں35،35 روپے اضافےکا اعلان

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی ماہانہ تنخواہ لازمی طور پر 35 ہزار روپے کرنے کا سرکاری سطح پر فیصلہ کیا جائے۔

آصف زرداری نے کہا کہ تنخواہ بڑھانے سے مزدوروں و محنت کشوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوں گی، حکومت عوام کی مشکلات اور تکالیف کے ازالے کیلئے دور رس اقدامات اٹھائے۔

حکومت 200 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کو تیار

سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے زور دے کر کہا کہ عوام کے مسائل کو حل کرنا اور ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری اور فرض ہے۔


متعلقہ خبریں