خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ سامنے آگئی

سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

گورنر خیبرپختونخوا کے سیکریٹری نے صوبے میں انتخابات کرانے کی تاریخ دے دی۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط کا جواب دیا ہے جس میں  الیکشن کی تاریخ 16 اپریل تجویز کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گورنر کے پی الیکشن کی تاریخ سے لاعلم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ خط کا جواب میں نے نہیں بلکہ سیکرٹری نے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کے لیے گورنر خیبرپختونخوا کو 25 جنوری کو خط لکھا تھا اور  15 سے 17 اپریل تک تاریخ تجویز کی تھی۔

متعلقہ خبریں