اداکاری پہلی محبت جب کہ بیٹی پہلی ترجیح ہے، عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ کی فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی تنازعات کا شکار ہو گئی

بھارت کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ اداکاری ان کی پہلی محبت ہے لیکن بیٹی اب پہلی ترجیح بن گئی ہیں۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں اس وقت میری نمبر ون ترجیح میری بیٹی ہے جس سے میں گہری محبت کرتی ہوں۔ لیکن میری پہلی محبت، آپ کہہ سکتے ہیں کہ اداکاری ہے جو میرا کام ہے۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی،کون آیا، کیا تھا پہناوا، کس کو بھایا؟

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش گزشتہ سال 6 نومبر کو ہوئی تھی۔  دونوں نے بچی کا نام راہا رکھا ہے۔

انہوں نے اب تک اپنی بیٹی کا چہرہ سامنے کسی کو نہیں دکھایا ہے کیونکہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اسے 2 سال کی ہونے تک دنیا سے پوشیدہ رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں