نجم سیٹھی نے بابر اعظم کو آئی سی سی ٹرافیز پیش کر دیں


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی ٹرافیز پیش کر دیں۔

نجم سیٹھی نے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی مینزاو ڈی آئی کرکٹر آف دا ایئر اور کرکٹرآف دا ایئر کے ایوارڈ کے لئے سرگارفیلڈسوبرز ٹرافی دی۔

اس موقع پر بابراعظم سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ 4 سال پہلے ایک دوست نے کہا تھا کہ بابر اعظم نامی لڑکےکا خیال رکھنا، اُس دوست نے کہا تھا کہ یاد رکھنا وہ ایک عظیم بیٹر بنے گا۔وہ دن اور آج کا دن میں اس دوست کو داد دیتاہوں۔

انہوں نے قومی ٹیم کے کپتان سے سوال کیا کہ بابر آپ اس عمرمیں اپنے فیم کو کس طرح محسوس کرتے ہیں؟

جس پر بابراعظم نے کہا کہ میں صرف محنت کرتا ہوں، کوشش کرتا ہوں چیزوں کو آسان رکھوں۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ اتنے کم عمر میں اتنی زیادہ کامیابی پرفکر نہیں ہوتی کہ اگر کبھی آؤٹ آف فام ہوئے تو کیا ہو گا؟ جس پر بابراعظم نے کہا کہ میں ہر طرح کے حالات کے لئے خود کو تیار رکھتا ہوں۔

بابر نے مزید کہا کہ جو آپ سوچتے ہیں یا کرنا چاہتے ہیں وہ کبھی کبھی نہیں ہوتا،جب آپ گرتے ہیں، آؤٹ آف فام ہوتے ہیں تب سپورٹ چاہئیے ہوتی ہے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ مجھے فخر محسوس ہورہا ہے کہ میں آپ کو ٹرافی دے رہا ہوں ،امید ہے یہ پہلی اور آخری ٹرافی نہیں ہوگی۔


متعلقہ خبریں