فواد چودھری اڈیالہ جیل سے رہا، پھولوں کی پتیاں نچھاور

فواد چودھری اڈیالہ جیل سے رہا، پھولوں کی پتیاں نچھاور

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کی ضمانت منظور

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی بہت بڑی تعداد جیل سے باہر موجود تھی جس نے ان کی جیل سے آمد پر نعرے بازی کی، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جب کہ فواد چودھری نے وکٹری کا نشان بنایا۔

اڈیالہ جیل سے رہا کرنے سے قبل سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا طبی معائنہ کیا گیا جس میں جیل اسپتال نے انہیں صحت مند قرار دیا۔

واضح رہے کہ فواد چودھری کی عدالت نے 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔

جو بھی الیکشن کو 90 دن سے آگے لیکر جائیگا اس پر آرٹیکل 6 لگے گا، عمران خان

فواد چودھری نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میرے پیچھے کھڑ ی رہی، سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، فرخ حبیب کا شکرگزار ہوں اور شاہد خاقان عباسی، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور حنیف عباسی کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ جنہوں نے میرے جیل جانے کو برا کہا۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ عمران خان کو مائنس نہیں کیا جا سکتا ہے، اگر جہلم اور میانوالی کے ایم این اے غدار ہیں تو پھر پاکستان کے ساتھ کون ہے؟

فواد چودھری،شہباز گل،اعظم سواتی کی گرفتاری کی حمایت نہیں کرتا، شاہد خاقان عباسی

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ جو کچھ پشاور میں ہوا اس پر ہر پاکستانی افسردہ و رنجیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادارے اور عوام ایک جگہ ہوں تو ملک چلتے ہیں، الیکشن کمیشن نے غداری کی ایف آئی آر کروائی،
جو بھی میں نے کہا تھا اس پر کھڑا ہوں، میرے لیے تمام تر ادارے معتبر ہیں۔

پانچ کا ٹولہ بیٹھا رہتا تو سوچیں ملک کا کیا حال ہوتا؟ عہدوں کی محتاج نہیں، اب ن لیگ کی باری ہے، مریم نواز

فواد چودھری نے کہا کہ ملک اس وقت بحران کا شکار ہے، الیکشن کرائیں اور منتخب حکومت کو آنے دیں، مقدمات اور جیل ہمارے خواب کے آگے حقیر ہیں، سیاسی جماعتوں اور اداروں میں فاصلے نہیں ہونے چاہئیں۔


متعلقہ خبریں