سینئر صحافی عمران ریاض خان گرفتار


اسلام آباد: سینئر صحافی عمران ریاض خان کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گرفتار کر لیا۔

سینئر صحافی عمران ریاض خان کی سوشل میڈیا ٹیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عمران ریاض خان کو ایف آئی اے کی ٹیم  نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

اس سے قبل سینئر صحافی اور تجزیہ کار عمران ریاض خان نے لاہور ائرپورٹ پر ایف آئی اے کی جانب سے روکے جانے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میرا موبائل فون اور دیگر سامان قبضے میں لیا جا رہا ہے اور مجھے گرفتار کیا جائے گا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹر میں پاکستان زندہ باد لکھا۔

عمران ریاض نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ مجھے گرفتار کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں