رانا ثنا اللہ کو نہیں چھوڑوں گا، شیخ رشید


اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو نہیں چھوڑوں گا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے گرفتاری کے بعد کہا کہ مجھے راولپنڈی کی حدود میں میرے گھر سے اسلام آباد پولیس کے 200، 400 لوگوں نے گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اشفاق وڑائچ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا خاص ٹاؤٹ ہے، میں 6 تاریخ تک ضمانت پر ہوں۔ عدالت نے 6 تاریخ کو آئی جی پنجاب کو طلب کیا ہے کہ سارے ثبوتوں کے ساتھ پیش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید گرفتار

شیخ رشید احمد نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم میرے اوپر کون سے الزامات لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے دروازے توڑے اور مجھے گرفتار کیا جبکہ مجھے کپڑے بھی نہیں پہننے دیئے گئے۔

انہوں نے کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی نشہ نہیں کیا، میں نے خانہ کعبہ کی چھت پر نماز پڑھی ہے۔


متعلقہ خبریں