سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا ناشتہ تھانے پہنچادیا گیا


اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو تھانہ سیکریٹریٹ میں ناشتہ پہنچا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے ابلے ہوئے انڈے اور بریڈ کے ساتھ ناشتہ کیا،  جس کے بعد انہوں نے معمولی چہل قدمی بھی کی۔

شیخ رشید ایڈیشنل ایس ایچ او کے کمرے میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید گرفتار

واضح رہے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو گزشتہ رات راولپنڈی سے گرفتار کر لیا گیا ہے، سابق وزیر داخلہ کو گرفتاری کے بعد تھانہ آبپارہ منتقل کیا گیا جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج تھا۔

گرفتاری کے بعد رات گئے شیخ رشید کو میڈیکل کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا اور بعد ازاں انہیں تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں