پشاور: خودکش دھماکا مبینہ خودکش حملہ آور کی تصویر سامنے آگئی


پشاور: پولیس لائن مبینہ خودکش حملہ آورکی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

فوٹیج میں مبینہ حملہ آور پولیس وردی میں بائیک پرسوار ہوکرآیا اورموٹرسائیکل کوگھسیٹ کراندرلے گیا۔ مبینہ خودکش حملہ اور نے بائیک پارکنگ ایریا میں کھڑی کی تھی، جس کے بعد مبینہ حملہ آور پارکنگ ایریا سے پیدل مسجد تک پہنچا۔

واضح رہے آئی جی خیبرپختون خوا معظم جاہ انصاری کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں خودکش حملہ آور کو ڈھونڈ لیا ہے، دہشتگرد نیٹ ورک کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے انکشاف کیا کہ میں نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں خودکش حملہ آور کو ڈھونڈ لیا ہے۔ خیبرروڈ سے پولیس لائن تک آنے والے خودکش بمبار کو فوٹیج میں دیکھا ہے۔ حملہ آور پولیس کی یونیفارم میں تھا۔ دہشتگرد موٹر سائیکل پر آیا تھا اور ہم نے موٹر سائیکل بھی تلاش کر لی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فوٹیج میں دیکھے جانے والا بندے کی شناخت کی جارہی ہے۔ اس کے بعد خودکش کے سر سے اس کی میچنگ ہوگی۔  اس کے بعد سہولت کاروں کو ڈھونڈا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور:پولیس لائنزدھماکہ ،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جاوید اقبال عہدے سےفارغ

انہوں نے کہا ہے کہ چوبیس گھنٹے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کےلیے چوبیس گھنٹے درکار ہوتے ہیں، خدا کےلیے پولیس کو تحقیقات کےلیے وقت دیا جائے۔

آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے کہا  ہے کہ پشاور لائن میں دھماکہ کرنے والے نیٹ ورک کے نزدیک پہنچ چکے ہیں، ایک ایک شہید کا بدلا لیں گے، مگر افواہیں پھیلانے والے ہمارے دکھ میں اضافہ کررہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہر ایک سائنسدان بنا ہے، کوئی کہتا ہے آئی ای ڈی لگائی گئی، کوئی کہتا ہے یہ ڈرون حملہ تھا، شہادتیں دھماکے سے نہیں۔ چھت گرنے سے ہوئی۔ چھت پچاس سال پرانی اور کھمبوں کے بغیر کھڑی تھی، دھماکہ کو افواہوں اور نفرت پھیلانے کےلیے استعمال کرنا افسوسناک ہے۔


متعلقہ خبریں