90دن میں الیکشن نہ ہوئے تو ملک میں آئین ختم ہو جائے گا،فواد چودھری

پی ٹی آئی کا عمران خان کی تقاریر پر پابندی عدالت میں چیلنج کرنیکا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ90دن میں الیکشن نہ ہوئے تو ملک میں آئین ختم ہو جائے گا،جو اتھارٹی ایک روز بھی الیکشن آگے لے کر جائے گی، آرٹیکل6 کی مرتکب ہو گی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا،یہ وقت بھی گزر جائے گا،نواز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان کا اتنا بوجھ نہ اٹھائیں کہ آپ کی کمر دہری ہو جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اسے وزیراعلیٰ لگایا گیا جسے گھر والے دوسری بار سالن نہیں دیتے،ان پر بات کریں تو شاید توہینِ وزیراعلیٰ کا نوٹس آ جائے،کون بیوقوف ان کو ایسا کرنے کا مشورہ دے رہا ہے۔

فواد چودھری اڈیالہ جیل سے رہا، پھولوں کی پتیاں نچھاور

فواد چودھری نے کہا کہ ہم گرفتاریوں سے خوفزدہ نہیں،ہم اداروں سے ہیں اور ادارے ہم سے ہیں، یہ اپنے آخری 3،4 مہینے گزار لیں، پی ٹی آئی کی اگلی حکومت کے بعد ایک نئی اپوزیشن جنم لےگی۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے لیڈروں کی عمر اسی اسی سال ہے،کوئی نوجوان ان کے ساتھ نہیں، یہ اپنی آخری اسمبلی کی مدت گزار لیں، مریم نواز کسی نفسیاتی ڈاکٹر سے اپنا علاج کرائیں۔


متعلقہ خبریں