شیخ رشید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور


اسلام آباد کی سیشن عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔پولیس کی جانب سے شیخ رشید کے8روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

خیال رہے کہ آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے بیان پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج ہے۔


متعلقہ خبریں