سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ

سونا gold

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے کے اضافے کے ساتھ 2لاکھ7ہزار200روپے ہوگئی۔

جب کہ 10گرام سونے کی قیمت  1887روپے کے اضافہ سےایک لاکھ 77ہزار641 روپے  ہو گئی۔

کہاں گئی سونامی، مکانات، نوکریاں، خواجہ آصف

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ آج تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پرآج ڈالر 2 روپے 52 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 271 روپے 35 پیسے پر بند ہوا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 268 روپے 83 پیسے پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں