خاتون نے ڈی ایس پی ٹریفک کو تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل


کراچی پی آئی ڈی سی ٹریفک سیکشن پر خاتون نے ڈی ایس پی ٹریفک کو تھپڑ جڑ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈی ایس پی کار سوار خاتون کو مبینہ طور پر فینسی نمبر پلیٹ اور ٹنٹڈ گلاسز نصب کرنے پر روکتا ہے جس پر وہ اشتعال میں آ جاتی ہے اور  باریش بزرگ ڈی ایس پی کو دھکے دیتی ہے اور پھر تھپڑ رسید کر دیتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ ٹریفک ڈی ایس پی خاتون کی بدتمیزی کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے رہتے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین نے خاتون کے اس اقدام کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایک صارف نے ٹوئٹ میں کہا کہ غنڈہ گردی عروج پر ہے، ملک میں کوئی قانون نہیں، شریف بندہ ہر جگہ ہر محکمہ میں ذلیل ہوتا ہے اور فٹبال بنایا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں