کوہاٹ ٹنل کے قریب کوچ اور ٹرک میں تصادم،17 افراد جاں بحق


کوہاٹ ٹنل کے قریب تیزرفتار مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم سے دو بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 ذرائع کے مطابق حادثے میں 12 مسافر موقع پر دم توڑ گئے، 6 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 5 زخمی دوران علاج چل بسے، ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی۔

کوہاٹ:تاندہ ڈیم کشتی حادثہ،51 لاشیں نکال لی گئیں

مسافر کوچ جنوبی وزیر ستان سے پشاور جا رہی تھی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ٹیموں کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں، حادثہ ٹرالر کی بریک فیل ہونے کے سبب پیش آیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں