اسلام مخالف مظاہرے پر پابندی عائد


اوسلو: ناروے نے اوسلو میں اسلام مخالف مظاہرے پر پابندی عائد کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ناروے میں اسلام مخالف مظاہرے کا اعلان کیا گیا تو ترکیہ نے ناروے کے سفیر کو طلب کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جس کے چند گھنٹے بعد ہی نارے کی پولیس نے اسلام مخالف مظاہرے پر پابندی عائد کر دی۔

ناروے میں ایک گروپ کی جانب سے اعلان کردہ اسلام مخالف مظاہرے میں شرپسند عناصر نے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ایک گروپ کی جانب سے جمعہ کو اوسلو میں ترکیہ کے سفارتخانے کے باہر اسلام مخالف احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا جس میں قرآن پاک کی بےحرمتی کا منصوبہ تھا تاہم اب اس احتجاج پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین سے خطرہ: بھارت کے دفاعی بجٹ میں 72 ارب ڈالر کا اضافہ

ناروے پولیس کے مطابق ناروے میں اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث اس احتجاج کو نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ناروے میں پولیس کسی بھی مظاہرے پر صرف اس وقت پابندی لگا سکتی ہے جب اس کی وجہ سے نقص امن کا خطرہ لاحق ہو۔


متعلقہ خبریں