ایران کا اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان


تہران: ایران نے اسرائیل سے ڈرون حملے کا انتقام لینے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران نے وسطی شہر اصفہان میں ملٹری فیکٹری پر ڈرون حملے کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہراتے ہوئے بدلہ لینے کا اعلان کر دیا۔ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ کئی عرصے سے کشیدگی جاری ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب عامر سعید کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط میں لکھا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہفتے کی رات اسرائیل نے اصفہان میں ڈرون حملے کیے تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام مخالف مظاہرے پر پابندی عائد

ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے دفاع میں کوئی بھی کارروائی کرنا ایران کا قانونی حق ہے اور اسرائیلی حرکت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جبکہ اسرائیل کی جانب سے لاحق کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں