پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرکم ہو کر3ارب ڈالر پر آگئے

state bank

فائل فوٹو


پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 3ارب ڈالر پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ  کےذخائر مزید کم ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک کے پاس صرف3  ارب 8کروڑ ڈالر رہ گئے۔ مرکزی بینک کے مطابق بیرونی قرض کی مد میں 59کروڑ 20لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف کی ساتھ قرض پروگرام کامیابی سے مکمل کریں گے، اسحاق ڈار

ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ  کےذخائر میں کمی ہوئی۔ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ  کےذخائر میں 11کروڑ ڈالر کمی ہوئی۔ جو اب 5 ارب پینسٹھ کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں