پارلیمنٹ لاجز میں تالے ٹوٹنا شروع، فرخ حبیب کا سامان کمرے سے باہر


اسلام آباد: پارلیمنٹ لاجز میں ڈی نوٹیفائی ہونے والے ممبران کیے تالے ٹوٹنا شروع ہو گئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا سامان کمرے باہر نکال دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے 43 ارکان قومی اسمبلی ڈی نوٹیفائی

اس ضمن میں مجسٹریٹ کی زیر نگرانی سی ڈی اے اہلکاروں نے آپریش شروع کیا ہے، پہلے مرحلے میں سی بلاک کے رہائشی لاجز خالی کروائے جا رہے ہیں۔

سی ڈی اے اہلکاروں نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ڈی نوٹیفائی ممبران کی رہائش گاہوں کو خالی کروانے کے لیے آپریشن شروع کیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مستعفی ہونے والے اراکین قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی جانب سے استعفوں کو منظور کیے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے انہیں ڈی نوٹیفائی کردیا تھا۔

استعفے منظور کروں یا نہ کروں، شور مچ جاتا ہے، راجہ پرویز اشرف

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کی نشستوں کی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور ان کے بھتیجے شیخ شفیق راشد نے بھی استعفے دیے تھے، ان کا تعلق پی ٹی آئی سے نہیں  ہے۔


متعلقہ خبریں