حکومت اپنے ایجنڈے کو فوقیت دے رہی ہے، بر وقت فیصلے ہوتے تو اتنی مہنگائی نہ ہوتی، شاہ محمود


لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت اپنے ایجنڈے کو قومی ایجنڈے پر فوقیت دے رہی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ مجھے کسی کی نیت پر شک نہیں ہے۔

دہشت گردی کی ہر قسم و شکل کیلئے زیرو ٹالرنس ہو گا، اپیکس کمیٹی

سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اگر یہ بروقت  فیصلے کر لیتے تو شاید اتنی مہنگائی نہ ہوتی، افراط زر اس حد تک نہ پہنچا ہوتا اور روپے کی قدر اتنی نہ گرتی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت کے اپنے عزائم اور ایجنڈہ ہے، حکومت سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے، ملک کس طرف جا رہا ہے؟ ہمارے بچوں کے مستقبل کا کیا بنے گا؟

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کل لاہور کے لبرٹی چوک پر شہدا کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا، کسی کو بھی نیچا دکھانا مقصد نہیں ہے۔

انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چند روز پہلے فواد چودھری کو اٹھایا گیا، حالانکہ اگر کسی شخص سے کوئی تفتیش کرنی ہے تو اسے بلایا جاسکتا ہے، فرخ حبیب کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ سب نے دیکھا، شیخ رشید کو بھی رات کی تاریکی میں اٹھا لیا گیا، جو ماضی میں ہوا کرتا تھا آج پھر دہرایا جا رہا ہے جب کہ ملک اس وقت چیلنجز سے گزر رہا ہے، دہشت گردی کا سامنا ہے۔

گھی، دالیں، انڈے، لہسن، چاول، چینی، مرغی اور پیٹرول سمیت 32 اشیا مہنگی ہو گئیں

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کا سامنا ہے جس کیلئے قوم کو یکجا کرنا ہے، عدالتوں میں آئینی درخواستیں دائر ہیں، سب ایشوز قوم کے سامنے ہیں، پی ٹی آئی کو ملک کے ایک ایک شہری کی زندگی عزیز ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک طرف ساتھ بیٹھنے کی دعوت آتی ہے تو دوسری طرف ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ بھی جاری ہے، مفاہمت اور قوم کو یکجا کرنے کیلئے حکومت کو دل بڑا کرنا ہوتا ہے۔

سینئر سیاستدان مخدوم شاہ محمود قریشی نے مشورہ دیا کہ درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے اس طرح کے ہتھکنڈوں سے اجتناب کرنا چاہیے، سوال و جواب کا ایک قانونی طریقہ ہے۔

پیٹرول، ڈیزل اور بجلی مزید مہنگے ہونے کا امکان

پی ٹی آئی کے سینئر وائس چیئرمین نے استفسار کیا کہ اے پی سے کا ایجنڈہ کیا ہے؟ حکومت چاہتی کیا ہے؟ اگر قوم کو یکجا کرنا ہے تو اس قسم کی کارروائیاں بند ہونی چاہئیں، جب بھی کوئی قدم اٹھایا جاتا ہے تو اس کیلئے سازگار ماحول بنایا جاتا ہے، تحریک انصاف اس معاملے پر بڑی سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں