پاکستان اور افغانستان نے دستخط کر دیئے


اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان نے دوہرے ٹیکس سے بچنے کے کنونشن پر دستخط کر دیئے۔

پاکستان اور افغان وفود کے درمیان فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں مذاکرات کا تیسرا دور ہوا۔ جہاں دونوں وفود کے درمیان مذاکرات دوستانہ ماحول میں ہوئے۔

ایف بی آر کے مطابق  تفصیلی بات چیت کے بعد دونوں فریقین نے متفقہ مسودے پر اتفاق کر لیا جبکہ متفقہ مسودے پر دونوں وفود کے سربراہان نے دستخط کیے۔

یہ بھی پڑھیں: بحیثیت قوم دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، آرمی چیف

چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہا کہ افغان وفد کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں اور کنونشن سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

افغان وفد کی سربراہی ریونیو لیگل سروسز کے ڈائریکٹر ندا محمد صدیقی نے کی جبکہ پاکستانی وفد کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ٹیکس آپریشنز ساجد اللہ صدیقی نے کی۔


متعلقہ خبریں