لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ | urduhumnews.wpengine.com

لیڈز: پاکستان نے ہیڈنگلے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے نوجوان بیٹسمین عثمان صلاح الدین میچ میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔

اس سے قبل لارڈز میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم نے میزبان انگلش سائیڈ کو نو وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دورہ انگلینڈ پر موجود قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا ٹاس جیتنے کے بعد کی گئی گفتگو میں کہنا تھا کہ لیڈز کی وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار نظر آ رہی ہے، اس کا فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم لیڈز کے ہیڈنگلے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کامیابی حاصل کر کے 22 سال بعد انگلینڈ کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کی خواہاں ہے۔

گزشتہ 8 میں سے 6 ٹیسٹ ہارنے والی انگلش ٹیم اس وقت اپنے بدترین دور سے گزر رہی ہے۔ میزبان سائیڈ کو پاکستان کے خلاف میچ جیت کر ٹیسٹ سیریزبچانے کا چیلنج درپیش ہے۔


متعلقہ خبریں