کیا گوگل کا دور ختم ہونے جا رہا؟


مصنوعی ذہانت یعنی AI پر بننے والے چیٹ جی پی ٹی کے آنے سے سوال پیدا ہو گیا ہے کہ کیا یہ معروف سرچ انجن گوگل کو ختم کرنے جا رہا ہے؟

اس وقت  انٹرنیٹ پر سرچ کرنے کے لیے بیشتر سرچ انجن موجود ہیں لیکن اس میدان میں دو دہائیوں سے گوگل سرچ کا نجن کا راج ہے۔

پہلے سمجھتے ہیں کہ چیٹ جی پی ٹی کیا ہے؟

مصنوعی ذہانت پر تحقیق کرنے والی کمپنی ’اوپن اے آئی‘ کی جانب سے نومبر کے اواخر میں چیٹ جی پی ٹی کے نام سے ایک چیٹ باٹ لانچ کیا گیا تھا جسے ایک ہفتے کے اندر 10 لاکھ سے زیادہ صارفین نے استعمال کرنا شروع کر دیا تھا۔

چیٹ جی پی ٹی ایک AI بوٹ ہے جو بہت کچھ کر سکتا ہے اسے انٹرنیٹ سے کھربوں الفاظ پر تربیت دی گئی ہے۔ یہ انسانی زبان کو سمجھنے اور انسان جیسا ردعمل پیدا کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی کے فوائد

چیٹ جی پی ٹی حقیقی گیم چینجر ہے۔ یہ ان کاروباروں کو جلد ہی ختم کر دے گا جو تبدیل یا موافقت نہیں کرتے ہیں۔ یہ آپ کی بے شمار چیزوں میں مدد کر سکتا ہے جیسے کہ ڈائیٹ پلان تیار کرنا، اپنا ہوم ورک کرنا، ہفتہ وار شیڈول بنانا اور بہت کچھ۔

چیٹ جی پی ٹی سے اگر آپ کوئی بھی سوال پوچھیں تو یہ آپ کو اس حوالے سے ایک مفصل اور بہتر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چاہے آپ اس سے کوئی نظم لکھوائیں یا اپنے سکول کی اسائنمنٹ میں رہنمائی حاصل کریں، یہ سافٹ ویئر آپ کو اکثر مایوس نہیں کرے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کو 10 لاکھ صارفین تک پہنچنے میں صرف 5 دن لگے جو کہ اپنے اندر ایک ریکارڈ ہے۔

چیٹ جی پی ٹی اس انداز میں مددگار ہے کہ آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے آپ اس معاملے کے ماہر سے بات کر رہے ہیں۔ آپ کو صفحات کے ذریعے فلٹر کرنے کی ضرورت نہیں ہے جیسا کہ گوگل کے معاملے میں ہے۔

گوگل کو خطرہ؟

اس سب کے باوجود ماہرین کا کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کے آنے سے گوگل کو کوئی خطرہ نہیں۔

گوگل اب بھی اپنی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اسے کسی سوال کے جواب میں متعلقہ ویب لنکس کی فہرست فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس طرح سے آپ خود فیصلہ کر سکتے ہیں کہ کون سا سرچ نتیجہ آپ کے لیے بہترین ہے بجائے اس کے کہ بوٹ خود ہی ایسا کرے۔

لہذا، چیٹ بوٹ کو ایک ممکنہ متبادل سرچ انجن کے طور پر سمجھا جا سکتا ہے، لیکن گوگل سے اس کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔


متعلقہ خبریں