پرویز مشرف کی میت کو تدفین کے لیے پاکستان لایا جائے گا


 سابق صدر اور آرمی چیف پرویزمشرف کی میت کو تدفین کے لیے پاکستان لایا جائے گا۔

 سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت کو پاکستان لے کر جانے کیلئے اہل خانہ کی  جانب سے قونصل خانہ دبئی میں درخواست کردی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پرویز مشرف بڑے انسان تھے، انتقال پرسیاسی اور عسکری قیادت کا اظہار افسوس

ذرائع کے مطابق  پرویزمشرف کی میت لینے کیلئے  پاکستان سےطیارہ کل صبح دبئی پہنچےگا۔ خصوصی طیارہ نور خان ائیربیس سے دبئی کے المکتوم ائیرپورٹ پہنچے گا۔

خیال رہے کہ پرویز مشرف کی والدہ دبئی اور والد کراچی میں مدفون ہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف انتقال کرگئے ہیں۔ پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔


متعلقہ خبریں