سرفراز الیون نے بابر الیون کو شکست دے دی

سرفراز الیون نے بابرالیون کو شکست دے دی

کوئٹہ: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو تین رنز سے شکست دے دی۔

پی ایس ایل کا نمائشی میچ:افتخار احمد کےوہاب ریاض کوایک اوور میں 6چھکے

نمائشی میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں پشاور زلمی کو 185 رنز کا ہدف دیا۔

185 رنز کے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 181 رنز بناسکی، پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم 18 گیندوں پر محض 23 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ شاہد آفریدی بھی 25 رنز ہی بن سکے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کےنقصان پر 184 رنز بنائے، افتخاراحمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے 94 رنز کی نہایت شاندار جارحانہ اننگز کھیلی۔

پی ایس ایل 8 : پشاور زلمی کی نئی کٹ لانچ کر دی گئی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ کوئٹہ کے افتخار 94 اور خوشدل شاہ 36 رنز بنا کر نمایاں  بلے باز رہے۔

افتخار احمد نے پشاور زلمی کے کھلاڑی اور صوبہ پنجاب کے وزیر کھیل وہاب ریاض کے آخری اوور میں 6 چھکے لگا کر اپنی اننگز کو یادگار بنا دیا۔

پی ایس ایل کے 2 میچز کوئٹہ میں کرانے کا اعلان

پشاورزلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے تین جب کہ عامر جمال اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


متعلقہ خبریں