عدالت میں پیش ہو جاؤں گا، ارادہ ہے تو ہتھکڑی لگا لینا، شاہ محمود

بیٹے کو گرفتار کرنے اور تشدد کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، شاہ محمود

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے ن لیگ کی چیف آرگنائزر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز بتائیں وہ کس منہ سے ملتان کا دورہ کررہی ہیں؟

جنرل باجوہ نے اعتراف کیا عمران خان جیسا بلنڈر ہم سے ہوا، اعتراف کافی نہیں، سیاست سے باہر پھینکنا ہو گا، مریم نواز

انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ حکومت نے چند دن پہلے پیٹرول 35 روپے مہنگا کیا ہے، پیٹرول کی قیمت مزید مہنگی ہونے جا رہی ہے، گیس کی قیمت بھی بڑھنے والی ہے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ مریم نواز نے ملتان کے شہریوں کو یہ کیوں نہیں بتایا کہ بجلی مزید مہنگی ہونے والی ہے، جنرل سیلز ٹیکس 18 فیصد بڑھانے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا مریم نواز ملتان کے شہریوں کیلئے یہ خوشخبری لائی ہیں کہ آٹا بھی مزید مہنگا ہونے جا رہا ہے؟

مخدوم شاہ محمودقریشی نے پوچھا کہ کیا مریم نواز نے لوگوں کو بتایا کہ بجلی اور دیگر چیزوں پر دی جانے والی سبسڈی ختم کی جا رہی ہے؟ کیا آپ یہ خوشخبری سنانے آئی ہیں کہ روٹی بھی مزید مہنگی ہو جائے گی؟

رانا ثنا اللہ اور بھارتی وزیر داخلہ میں کیا فرق ہے؟ فواد چودھری

پی ٹی آئی رہنما نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ پشاورمیں نعشیں پڑی تھیں، شہبازشریف نے اس وقت کہا کہ خیبرپختو نخوا حکومت پیسوں کا حساب دے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے عدالت میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے، میں ایف ایٹ کی عدالت میں پیش ہوجاؤں گا، ارادہ ہے تو ہتھکڑی لگا لینا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی، ان کو بے نقاب کرنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔

عمران خان جیل بھرو تحریک شروع کریں، ایک چیز کے سوا سب کچھ دیں گے، رانا ثنا اللہ

ایک سوال کے جواب میں مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈار نے تو کہا تھا آئی ایم ایف کی آنکھوں میں آنکھوں میں ڈال کر بات کروں گا، مجھے پاکستان میں پاکستان کا وزیرخارجہ دکھائی نہیں دے رہا ہے۔


متعلقہ خبریں