پرویز مشرف واحد جنرل تھے جنہوں نے حقیقی معنوں میں مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش کی، محبوبہ مفتی

پرویز مشرف واحد جنرل تھے جنہوں نے حقیقی معنوں میں مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش کی، محبوبہ مفتی

سری نگر: مقبوضہ وادی کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سابق صدر پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف شاید پاکستان کے واحد جنرل تھے جنہوں نے حقیقی معنوں میں مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش کی۔

پرویز مشرف بڑے انسان تھے، انتقال پرسیاسی اور عسکری قیادت کا اظہار افسوس

پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی ( پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔

حکومتی ہتھکنڈوں نے کشمیریوں کو ہتھیار اٹھانے پہ مجبور کیا،محبوبہ مفتی

انہوں نے کہا کہ مشرف کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا ایسا حل چاہتے تھے جو  پاکستان اور بھارت دونوں کےلیے قابل قبول ہو۔

محبوبہ مفتی کا بھارت سے پاکستان کیساتھ مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ

سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارتی حکومت نے مشرف اور واجپائی جی کے شروع کیے گئے تمام اقدامات کو تبدیل کردیا، بس جنگ بندی رہ گئی۔

پرویز مشرف کی میت کو تدفین کے لیے پاکستان لایا جائے گا

پی ڈی پی کی سربراہ نے سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی ہے۔


متعلقہ خبریں