انتظار کر رہے ہیں، جیل بھریں اور شروعات زمان پارک سےکریں، مریم نواز

Maryam Nawaz

مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر مریم نواز نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر ردعمل  دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ہم انتظار کر رہے ہیں یہ جیل بھریں اور شروعات زمان پارک سے کریں۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نظریں بچھائے بیٹھے ہیں، آئیں جیل بھریں اور شروعات زمان پارک سے کرین ،  انہوں نے فرنٹ لائن پرخواتین کو  رکھا ہوا ہے، خود سامنے آئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک مشکلات کاشکار ہے۔عوام کو پتہ ہے کہ ملک کو ان حالات تک کون لایا۔آنے والے الیکشن کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔2017میں نوازشریف کو اقامے پر نکالا گیا۔نوازشریف کو بیٹے سے تنخوانہ نہ لینے پرنکالا گیا۔دوسری طرف سنگین جرائم دنیا کے سامنے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ جنہوں نے جرم کیا انہیں اس کی سزاملنی چاہیے۔میں دودفعہ قید میں رہی ہوں۔نوازشریف ایک سال جیل میں رہے۔شہباز شریف نے کینسرکے باوجود جیل کاٹی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک انتقام ہوتا ہے اور ایک اپنے جرائم کاحساب دینا ہوتا ہے۔جس نے جرائم کیے اسے حساب تو دینا پڑے گا۔ان کامشکل وقت ابھی نہیں آیا ابھی تو انصاف ہونا ہے۔انہیں ابھی کسی نے انگلی نہیں لگائی۔یہ  دو دن کی قید میں گلے لگ کر رونے لگ گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے تاریخ میں پہلی بار آئی ایم ایف پروگرام کو خداحافظ کہہ دیا تھا۔ گزشتہ حکومت نے دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس چلی گئی۔ ایسا لگتا تھا کہ پاکستان حکومت نہیں آئی ایم ایف چلا رہا ہے۔ اب ہم عوام کو ریلیف دینا چاہے بھی تو نہیں دے سکتے۔آنے والا وقت بہتر ہوگا۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک کو بیرونی کوئی خطرہ نہیں، ملک میں جب تک استحکام نہیں آئے گا، ترقی نہیں آئے گی، ساری جماعتیں ایک صفحے پر ہیں۔ان کی نااہلی اتنی شدید تھی کہ ترقی کرتے پاکستان کو تباہ کیا گیا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کے پی سانحے کے بعد شہباز شریف نے صوبائی حکومت سے سوال پوچھے تو غصہ ہو گئے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کرایا گیا، خطرناک دہشت گروں کو انہوں نے چھوڑا تو یہ صورتِ حال ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذڈرامہ الیکشن کے دن تک تھا۔ہم عوام سے نہ تو کوئی جھوٹا وعدہ کریں گے اور نہ ہی کوئی ڈرامہ کریں گے۔جنوبی پنجاب کی عوام کو جھوٹی تسلی نہیں دیں گے۔


متعلقہ خبریں