ڈالر کی قدر میں کمی

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں کمی آئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 28 پیسےسستا ہو کر 275 روپے 30 پیسوں کی سطح پربند ہوا ہے۔

دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار مثبت رہا، 100 انڈیکس 719 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41 ہزار 190 کی سطح پر بند ہوا۔

مزید برآں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 4 ہزار300 روپے ہو گئی۔

جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 75 ہزار 154 روپے ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں