فلور ملز ایسوسی ایشن کا محکمہ خوراک کو الٹی میٹم

Flour rates

لاہور: فلور ملز ایسوسی ایشن نے محکمہ خوراک کو جمعہ تک کا الٹی میٹم دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ فلور ملز کے خلاف کارروائیاں بند نہ کی گئیں تو ملز کو تالے لگا دیں گے۔

آٹا، دالیں، چاول، دودھ، انڈے اور ڈبل روٹی سمیت 23 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں

یہ انتباہ چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن چودھری افتخار احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیا۔

انہوں نے کہا محکمہ خوراک نے 13 فلورملز کو بند کردیا ہے، آٹے کے ٹرکنگ اسٹالز غیر محفوظ ہو رہے ہیں، ٹرکنگ پوائنٹس پر سیکیورٹی نہ دی گئی تو فلور ملز سپلائی بند کردیں گی۔

وزیر اعظم کا گندم ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ ہم سرکاری آٹا فلورملز کے گیٹ پر دینے کے پابند ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نجی گندم کی بین الاضلاعی سپلائی پر عائد پابندی ختم کی جائے۔

چودھری افتخار نے الزام عائد کیا حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھی،فلور ملز کو گندم کا کوٹہ کم کیا گیا تو عوام پس جائیں گے۔

گندم کی قیمت کنٹرول کرنا صوبوں کا کام ہے، وزیر اعظم

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن چودھری افتخار نے کہا کہ فلورملز کو بند کرنے سے پہلے شوکاز نوٹس دینا چاہیے۔


متعلقہ خبریں