گھریلو صارفین کو 500 یونٹس تک سبسڈی دینے کا حکم

lahore high court

لاہور ہائی کورٹ نے گھریلو صارفین کو500 یونٹس تک سبسڈی دینے کا حکم دے دیا۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے مختلف نوعیت کی 3659 درخواستوں پر سماعت کی تھی ۔

عدالت کے روبرو اظہر صدیق سمیت دیگر وکلا نے موقف اختیار کیا تھا کہ حکومت نے بجلی کے بلوں میں غیر قانون طور پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز نافذ کردئیے ہیں جس سے صارفین کو اضافہ بجلی کے بل بھیجے گئے ہیں۔

اس حوالے سے قواعد وضوابط پر عمل نہیں کیا گیا لہذا عدالت بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ سمیت دیگر سرچارجز کی وصولی کو غیر قانونی قرار دے ۔

گھریلو صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، وزیر اعظم

عدالت نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ سمیت دیگر سرچارجز کی وصولی غیر قانونی قرار دیدیا عدالت نے زرعی اور گھریلو صارفین کے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمبٹ کو خلاف قانون قرار دیا۔

عدالت نے 500 یونٹ تک گھریلو صارفین کو زیادہ سے زیادہ سبسڈی قرار دیا،عدالت نے فیول ایذجسٹمنٹ کی وصولی کو کالعدم قرار دے دیا ،عدالت نے سولر اور نیوکلئیر سمیت دیگر ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کا حکم دیا،اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف نیپراکو کارروائی کرنے کا حکم بھی دیدیا گیا۔ عدالت کا فیصلہ 81صفحات پر مشتمل ہے ۔


متعلقہ خبریں