ترکیہ و شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر خصوصی طیارہ روانہ

ترکیہ و شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر خصوصی طیارہ روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر ترکیہ و شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان اور سرچ و ریسکیو ٹیموں کو لے کر خصوصی طیارہ روانہ ہو گیا ہے۔

ترکیہ میں دو، شام میں ایک زلزلہ، جاں بحق افراد کی تعداد 2600 سے زائد، ہزاروں زخمی

ترجمان این ڈی ایم کے مطابق حکومت پاکستان نے فوج کی سرچ اور ریسکیو ٹیموں کو ترکیہ کے لیے روانہ کیا ہے جن کے ہمراہ تین ٹن ریلیف سامان بھی ہے۔

امریکہ کی ترکیہ کو دھمکی

زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے ایک فلائٹ کل 7 فروری کو اپنے ہمراہ 15 ٹن امدادی سامان لے کر روانہ ہو گی جس میں 50 افراد پر مشتمل ریسکیو ٹیم کے اراکین بھی ہوں گے۔

این ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کل ہی لاہور سے سات ٹن موسم سرما کا ریلیف سامان بھی استنبول بھیجا  جائے گا جس میں خیمے، کمبل اور دیگر ضروری اشیا شامل ہوں گی جب کہ فوج اور وزارت صحت کی میڈیکل ٹیمیں بھی دونوں ممالک کے لیے روانہ ہوں گی۔

ترکیہ سی پیک کا حصہ بنے، چینی دوستوں سے بات کرنے کیلئے تیار ہوں، وزیراعظم

چیئرمین این ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف خود بھی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم کے ہمراہ ترکیہ کا دورہ کریں گے جب کہ بھیجی جانے والی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں متاثرین کو امداد فراہم کریں گی۔

این ڈی ایم اے کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ روزآنہ 15 سے 20 ٹن امدادی سامان ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے بھیجا جائے گا۔


متعلقہ خبریں