پی ٹی آئی مزید سرپرائز دے گی، علی نواز اعوان


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی نواز اعوان نے کہا کہ ہم مزید سرپرائز دیں گے۔ عمران خان کی کال پر اب عام لوگ گھروں سے باہر نکلیں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما علی نواز اعوان نے ہم نیوز کے پروگرام “ہم مہر بخاری کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آئین اور اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کو جوتے کی نوک پر رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی عوام سے ڈر رہے ہیں کیونکہ عوام ان کو پسند ہی نہیں کرتی اور اگر یہ انتخابات میں گئے تو 17 جولائی والے نتائج آئیں گے جس کے یہ متحمل نہیں ہو سکتے۔

علی نواز نے کہا کہ رانا ثنا اللہ رات کے اندھیرے میں پنجاب فتح کرنے آئے تھے اور بڑے بڑے دعوے کر رہے تھے لیکن آپ سب نے دیکھا کہ پنجاب کے نتائج کیا ہے۔ رانا ثنا اللہ نے سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام رہنما پر کئی کئی مقدمات درج ہیں۔ اسلام آباد 357 کارکنان پر مقدمات درج ہیں۔ تحریک انصاف سرپرائزز دینے کے لیے ہمیشہ موجود رہی ہے اور ہم مزید سرپرائز بھی دیں گے۔ جس دن گرفتاریاں دینے کا اعلان ہوا عوام لائینوں میں لگ کر گرفتاریاں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات نہ کروانا بدمعاشی ہے، معاملہ عدالت میں جائے گا، کاشف عباسی

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کی عوام کس اذیت سے گزر رہے ہیں کہ وہ آدھا آدھا کلو آٹا خریدنے پر مجبورہو گئے ہیں۔ ملک میں موجود اس مہنگائی کے خلاف اب عام  آدمی باہر نکلے گا۔ پاکستان میں آیا ناانصاف کا نظام کنٹرول نہیں ہو سکے گا اور کیا پاکستان کی معیشت اسے برداشت کر سکے گی ؟

انہوں نے کہا کہ یہ اپنے آخری 4 مہینے کی کارکردگی بتا دیں۔ مہنگائی کہاں سے کہاں پہنچ چکی ہے۔ مریم نواز سمجھتی ہیں اس ملک کے وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز ہی ہو سکتے ہیں وہ شہباز شریف کو تو بھول ہی جاتی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں